لیبیا کے وزیراعظم کے اغوا اور یرغمال بنائے جانے کی ویڈیو منظر عام پر آ گَئی

لیبیا کے وزیراعظم کے اغوا اور یرغمال بنائے جانے کی ویڈیو منظر عام پر آ گَئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


طرابلس(اے پی پی) لیبیا کے وزیراعظم علی زیدان کو اکتوبر کے دوران کچھ دیر کیلیے اغوا کرنے اور یرغمال بنائے جانے کی ویڈیو سوشل میڈیا کے ذریعے منظر عام پر آ گَئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ویڈیو میں دکھایا گا ہے کہ لیبیا کے سابقہ باغیوں کے ایک مسلح گروپ نے وزیراعظم علی زیدان کو دارالحکومت کے ایک ہوٹل میں ان کے کمرے سے صبح کے وقت اغوا کیا البتہ بعد ازاں انہیں رہا کر دیا گیا تھا۔ لیبیا کے سوشل میڈیا کے ذریعے لوگوں نے پہلی مرتبہ یہ ویڈیو فوٹیج دیکھی ہے جو اب تک ہزاروں لوگ باہم شئیر کر چکے ہیں ۔ فوٹیج میں علی زیدان سونے کے لباس میں نظر آ رہے ہیں اور انہیں اغوا کاروں نے ہوٹل سے نکالا۔
 اس فوٹیج سے لیبیا کی بد امنی کی تصویر بھی واضح ہو جاتی ہے۔

مزید :

عالمی منظر -