افغانستان میں آپریشن کے دوران چار مسلح افراد ہلاک ہوگئے

افغانستان میں آپریشن کے دوران چار مسلح افراد ہلاک ہوگئے

کابل (اے پی پی) افغانستان میں اپریشن کے دوران چار مسلح افراد کو ہلاک کر دیا گیا ۔ افغان میڈیا کے مطابق پولیس نے بتایا کہ فورسز نے افغانستان کے جنوبی صوبے ارزگان میں دہشتگردوں کے خلاف جاری آپریشن میں چار مسلح دہشتگردوں کو ہلاک کر کے ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں ہتھیار بر آمد کر لئے ۔ افغان پولیس کے ترجمان کے مطابق صوبہ میں دھشتگردوں نے مکمل خاتمے تک یہ آپریشن جاری رہے گا۔طالبان کی جانب سے ابھی تک اس حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔

مزید : عالمی منظر