اسرائیلی جاسوسی پروگرام ،لبان کا اسرائیل کیخلاف مقدمہ دائر کرنے کا فیصلہ

اسرائیلی جاسوسی پروگرام ،لبان کا اسرائیل کیخلاف مقدمہ دائر کرنے کا فیصلہ

بیروت(آن لائن)لبنان نے جاسوسی کرنے پر اسرائیل کے خلاف عالمی عدالت میں قدمہ دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق لبنانی وزیر خارجہ عدنان منصور نے ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ اسرائیل کی جانب سے لبنانی جنوبی سرحد پر جاسوس اسٹیشن قائم کرنا نہ صرف قومی مختاری بلکہ عالمی قوانین کی بھی خلاف ورزی ہے ۔انہں نے کہا کہ ماہرین قانون اور پارلیمنٹ اس اقدام پر اسرائیل کے خلاف ایک کیس تیار کررہی ہے ۔

جو عالمی عدالت میں پیش کیا جائیگا جبکہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بھی اپنا مقدمہ پیش کیا جائیگا۔واضح رہے کہ وزیر خارجہ کا یہ بیان سپیکر پارلیمنٹ کے اس انکشاف کے بعد سامنے آیا ہے جس میں کہاگیا تھا کہ اسرائیل نے سرحدوں کی جاسوسی کے لئے جنوبی لبنانی سرحد پر ایک جاسوس اسٹیشن قائم کیا ہے۔۔(احمد)

مزید : عالمی منظر