بھارت کی روایتی ہٹ دھرمی خطے میں عدام استحکام کی بنیادی وجہ ہے
سری نگر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میںبزرگ کشمیری حریت رہنماءسید علی گیلانی کی سرپرستی میں قائم فورم نے کہاہے کہ گزشتہ 66برس سے مسئلہ کشمیر پر جاری بھارت کی ہٹ دھرمی خطے میں سیاسی بے یقینیت اورعدم استحکام کی بنیادی وجہ ہے ۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فورم کا ایک اجلاس سرینگر میں سید علی گیلانی کی سرپرستی میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں کہاگیا کہ اصولی طورپر وہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات کے خلاف نہیں ہےں تاہم اس طرح کی کوئی بھی کوشش اس وقت تک بے سود رہے گی جب تک کہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے سنجیدہ اور بامعنی مذاکرات شروع نہیں کئے جاتے ۔ اجلاس کے شرکاءنے کہاکہ قابض انتظامیہ تمام ظالمانہ ہتھکنڈوں کے باوجودکشمیریوں کو اپنے ناقابل تنسیخ حق ،حق خودارادیت کے حصول کی جدوجہد جاری رکھنے سے روک نہیں سکا اور ان کا جذبہ حریت روز بروز مضبوط ہورہا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ اگر فورم کی سرگرمیوں پر پابندی عائد نہ کی گئی تو وہ ثابت کرےں گے کہ ساڑھے سات لاکھ فوجیوں کی موجودگی میں انتخابی ڈھونگ محض ایک فوجی کارروائی ہے اور کشمیری عوام کی غالب اکثریت اس ڈرامے سے لاتعلق رہے گی۔ اجلاس میں مذیدکہا گیا کہ نام نہاد انتخابات میں حصہ لینے والی تمام بھارت نواز جماعتیںایک برابر ہیں اور یہ سب کشمیر کاز کی دشمن ہیں۔ اجلاس کے شرکاءنے شہدائے جموں کو بھی زبردست خراج عقیدت پیش کیا ۔