مشرقی یورپ میں نیٹو کی فوجی مشقیں مکمل

مشرقی یورپ میں نیٹو کی فوجی مشقیں مکمل

برسلز (اے پی پی) مشرقی یورپ میں نیٹو کی فوجی مشقیں سٹید فاسٹ جیز مکمل ھو گئیں جنہیں رواں صدی کی اس طرح کی سب سے بڑی مشقیں قرار دیا گیا ھے۔یورپی میڈیا کے مطابق یہ مشقیں پولینڈ اور تین بالٹک رپبلکوں میں 350 بکتر بند گاڑیوں، 13 جنگی جہازوں اور 50 سے زیادہ طیاروں اور ھیلی کاپٹروں کی معاونت سے ھوئیں۔ ان مشقوں میں 6 ھزار فوجی شریک ھوئے۔ مشقوں کے منصوبے کے مطابق نیٹو فوجیوں کا خیالی مخالف بوتنیا نامی بڑی علاقائی طاقت تھا ۔

۔جس نے اسٹونیا پر حملہ کیا تھا۔ نیٹو کے ماھرین مواصلات نے کئی خیالی ٹی وی خبریں تیار کی تھیں جن میں 'بوتنیا' کے سیاسی، معاشی اور سماجی بحران کے بارے میں بتایا گیا۔ ان خبروں کے مطابق 'بوتنیا' تیل اور گیس کے بڑے قدرتی ذخائر کا مالک ھے۔

مزید : عالمی منظر