امریکہ ،اسمبلی انتخابات میں بھارتی نژاد آزاد امید وار پر اعتراض،سنی پاری پانی بھارتی نہیںپاکستانی شہر ی ہیں،کانگریس کا الزام

امریکہ ،اسمبلی انتخابات میں بھارتی نژاد آزاد امید وار پر اعتراض،سنی پاری ...

واشنگٹن(آن لائن)امریکی کانگریس نے آئندہ اسمبلی انتخابات میں حصہ لینے والے ایک بھارتی نژاد امید وار کو پاکستانی قرار دیدیا ہے۔ سنی پاری پانی شہری نے انڈور شہر کے حلقہ نمبر چار سے اسمبلی انتخابات میں بطور آزاد امید وار کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں ۔کانگریس نے ان کے کاغذات اور دستاویزات کو جعلی قرار دیتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ وہ بھارتی نہیں بلکہ پاکستانی شہری ہیں اور ان کا خاندان 40 سال قبل پاکستان سے ہجرت کر کے اس شہر میں آباد ہوا تھا ۔

سٹی الیکشن کمیشن میں دائر شکایات میں کانگریس سیکرٹری کا کہنا تھا کہ سنی پاریپانی کو اپنی بھارتی شہریت کے تازہ ثبوت پیش کرنا ہوںگے۔

مزید : عالمی منظر