عراق:ایک ماہ کے دوران سو سے زائد دہشتگرد ہلاک ہوئے:وزارت داخلہ

عراق:ایک ماہ کے دوران سو سے زائد دہشتگرد ہلاک ہوئے:وزارت داخلہ

بغداد(اے پی پی)گذشتہ ایک مہینے کے دوران عراق کے دارالحکومت بغداد اور ملک کے بعض مختلف صوبوں میں عراقی سیکیورٹی فورسزکے ہاتھوں سو سے زائد دہشتگرد ہلاک ہوئے ۔یہ بات عراق کی وزارت داخلہ کے ایک اعلی عہدیدار عدنان الاسدی نے بتائی ۔انہوں نے کہاکہ یہ دہشتگرد عراق کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسزکی جاری کاروائیوں میں ہلاک ہوئے۔ عراق کی وزارت داخلہ کے اس عہدیدار کے مطابق نوّے دہشتگرد صرف صوبے الانبار میں ہلاک ہوئے جبکہ مختلف دیگر علاقوں میں پچاس سے زائد دیگر دہشتگرد مارے گئے۔ عدنان الاسدی نے بتایا کہ ان مسلح دہشتگردوں میں بعض ایسے رہے ہیں کہ جن کا تعلق افغانستان، چیچنیا، لیبیاء، تیونس اور مراکش سے تھا جو دہشتگردانہ حملوں کی منصوبہ بندی کے تحت عراق میں داخل ہوئے تھے۔ انھوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسیز کی جاری کاروائیوں کے نتیجے میں دہشتگردانہ واقعات میں اب کافی کمی آتی جارہی ہے۔

مزید : عالمی منظر