انجمن اساتذہ کے مرکزی صدر اطہر القادری سیرت فرید سیمینار میں شرکت کیلئے روانہ

انجمن اساتذہ کے مرکزی صدر اطہر القادری سیرت فرید سیمینار میں شرکت کیلئے ...

لاہور(سٹاف رپورٹر)انجمن اساتذہ پاکستان کے مرکزی صدر علامہ پیر محمدا طہر القادری اور فکررائٹرز فورم کے صدر محمد ضیاءالحق نقشبندی آج پاک پتن شریف میں ہونے والے ” سیرت فرید سیمینار“میں شرکت کے لےے پاک پتن شریف روانہ ہوں گے سیمینار کی صدارت صاحبزادہ دیوان عظمت فیض سجادہ نشین دربار پاک پتن شریف کریں گے جبکہ مقررین میں سابق وفاقی وزیر پیر سید حامد سعید کاظمی ،علامہ پیر محمد اطہر القادری ،پیر سید خلیل الرحمن شاہ اور دیگر شامل ہیں ۔سیمینار میں ملک بھر کے مشائخ اور علماءکرام شرکت کریں گے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4