موجودہ حکومت نے 4ماہ میں مہنگائی کے ریکارڈ توڑ دیئے ، قاضی سعید

موجودہ حکومت نے 4ماہ میں مہنگائی کے ریکارڈ توڑ دیئے ، قاضی سعید

لاہور(جنرل رپورٹر) پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر قاضی احمد سعید نے کہا ہے کہ عوام کو بڑے بڑے خواب دکھانے والے آج نظریں چرا رہے ہیں ‘ موجودہ حکومت نے چار ماہ میں جس رفتار سے مہنگائی کی ہے کم از کم پیپلز پارٹی کے پانچ سالہ دور میں اسکی کوئی مثال نہیں ملتی ‘ پیپلز پارٹی کی جڑیں عوام میں ہیں انشا اللہ جلد پارٹی کو دوبارہ منظم کیا جائے گا۔ نئی حکومت نے اپنے قیام کے چار ماہ میں مہنگائی میں اضافے کے جو کارنامے سر انجام دئیے ہیں اس سے عوام کی چیخیں نکل گئی ہیں ملک کے مسائل میں اضافہ ہواہے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ یوٹیلٹی بلوں اور مہنگائی نے عوام کا جینا محال کر دیا ہے

مزید : میٹروپولیٹن 4