آئندہ3,4 روز کے دوران ملک بھر میں موسم سرد اور خشک رہے گا

آئندہ3,4 روز کے دوران ملک بھر میں موسم سرد اور خشک رہے گا

لاہور (وقائع نگار )محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ3 , 4 روز کے دوران ملک بھر میں موسم سرد اور خشک رہے گا ،گلگت بلتستان کے تمام اضلاع سخت سردی کی لپیٹ میں ہیں جہاں رات کے وقت درجہ حرارت نقطہ انجماد سے بھی گر جاتا ہے۔غذر ، استور ، اسکردو ، ہنزہ نگر اور دیامر میں سردی بڑھتے ہی جلانے کی لکڑی کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں، 600 روپے فی من والی لکڑی 750 روپے فی من میں فروخت کی جانے لگی ہے۔مالا کنڈ میں مالم جبہ ، کالام اور چترال جبکہ ہزارہ میں ایبٹ آباد اور مانسہرہ سمیت دیگر علاقوں میں بھی سردی زورپکڑگئی ہے۔ پنجاب اور سندھ میں دن کے وقت گرمی کی شدت میں کمی ہوئی ہے۔ گزشتہ روز قلات ملک کا سرد ترین علاقہ رہا جہاں کم سے کم درجہ حرارت منفی 05 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف شہروں میں کم سے کم درجہ حرارت کچھ اس طرح رہنے کا امکان ہے

موسم

مزید : صفحہ آخر