ن لیگ کے طاہر بشیر کا تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان

ن لیگ کے طاہر بشیر کا تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان

لاہور( جنرل رپورٹر) نواز لیگ کے سابق نائب صدر اور این اے 122 کے کوآرڈینیٹر طاہر بشیر نے تحریک انصاف لاہور کے صدر عبدالعلیم خان سے ملاقات کی اور تمام ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شامل ہونے کا اعلان کیا اس موقع پر پی پی 147کے پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر شعیب صدیقی بھی اس موقع پر موجود تھے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی لاہور کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں عوام دھونس اور دھاندلی کی کوششوں کو ناکام بناتے ہوئے عمران خان کی انصاف پسند قیادت کو منتخب کرائیں گے انہوں نے طاہر بشیر کو ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شامل ہونے پر خوش آمدید کہا اور توقع ظاہر کی کہ بلدیاتی اداروں میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ دیگر جماعتوں سے بھی تحریک انصاف میں مزید لوگ شمولیت اختیار کرینگے۔ عبدالعلیم خان نے کہا کہ تحریک انصاف کی درخواست پر جماعتی بنیادوں پر بلدیاتی انتخابات کے فیصلے سے نواز لیگ کی امیدوں پر اوس پڑگئی ہے اور اب دیگر ہتھکنڈے استعمال کیے جارہے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4