موسم بدلتے ہی پتنگ بازی میں تیزی آ گئی ،لوگوںمیں خوف و ہراس

موسم بدلتے ہی پتنگ بازی میں تیزی آ گئی ،لوگوںمیں خوف و ہراس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خبر نگار) موسم تبدیل ہوتے ہی شہر میں پتنگ بازی کے سلسلہ نے زور پکڑ لیا ہے اور گزشتہ روز شہر کے مختلف علاقوں میں پتنگ بازی جیسے خطرناک کھیل کا سلسلہ دن بھر جاری رہا ہے ، تفصیلات کے مطابق پولیس اور ضلعی حکومت کی ٹیموں کی تمام تر کوششوں اور چھاپوں کے باوجود پتنگ بازی جیسے خطرناک کھیل کے سلسلہ میں کمی نہیں آ سکی ہے اور دن بدن اس خطرناک اور جان لیوا کھیل کے سلسلہ میں تیزی آ رہی ہے اور بالخصوص موسم کی تبدیلی سے اس خطرناک کھیل نے زور پکڑ لیا ہے ، لاہور میں گزشتہ روز اس خطرناک کھیل کا سلسلہ دن بھر جاری رہا ،جس میں شمالی لاہور کے علاقوں باغبانپورہ، کوٹ خواجہ سعید، مغل پورہ، غازی آباد اور شالا مار سمیت سمن آباد، اچھرہ، ساندہ اور سبزہ زار میں اس خطرناک کھیل کا سلسلہ دن بھر جاری رہا ہے، جس میں پتنگ بازی کے دوران کیمیکل ڈور کا بھی استعمال کیا گیا ہے، جس پر شہریوں میں خوف و ہراس پھیلا دیا ہے اور پتنگ بازی جیسے قاتل کھیل کے خلاف شہری سراپا احتجاج بنے رہے ،شہریوں کا کہنا تھا کہ پولیس اور ضلعی حکومت کی تمام تر کوششوں اور چھاپوں کے باوجود اس خطرناک کھیل کی روک تھام نہ ہونا زیادتی اور حیرت کی بات ہے۔ حکومت کو اس قاتل کھیل کی روک تھام کے لئے فوری طور پر اقدامات کرنا چاہئیں۔ دوسری جانب پتنگ بازی کی مخالف تنظیموں کے عہدیداروں راﺅ محمد اکرم خان، شیخ محمد امین قادری، میاں محمد اعظم مرشد ارو نیامت ملک نے کہا ہے کہ حکومت نے فوری نوٹس نہ لیا تو اس قاتل کھیل کے خلاف احتجاجی مظاہرو ں کا سلسلہ شروع کیا جائے گا۔
پتنگ بازی

مزید :

صفحہ آخر -