علامہ محمد اسلم صدیقی کی زیرصدارت درس قرآن نشست

علامہ محمد اسلم صدیقی کی زیرصدارت درس قرآن نشست

 لاہور (پ ر) ممتاز مذہبی سکالر مفسر قرآن پروفیسر ڈاکٹر علامہ محمد اسلم صدیقی نے درس قرآن کی نشست میں نماز کی اہمیت پر خطاب کرتے ہوئے کہا ہے۔کہ نماز روزہ زکواة اور حج یہ عبادت کی بنیادیں ہیں۔ نماز کی ادائیگی اﷲتعالیٰ کی یاد کے لئے ہے عبادت کے لئے نہیں ہے۔نماز سکون کا ذریعہ ہے۔ قرآن کریم نے نماز پر بہت زور دیا ہے۔ کہ اے ایمان والو نماز قائم کرو۔ انہوں نے مزید کہا۔ کہ نماز ایسے ہے جس نے نماز کو قائم رکھا اس نے دین کو قائم رکھا۔ نماز دین کی بنیاد ہے۔قیامت والے دن انسان کی زندگی کے بارے میں سوال کیا جائے گا۔ کفر اور اسلام کے درمیان فرق صرف نماز ہے ہمیں خود بھی نماز باقاعدگی کے سے پڑھنی چاہیے اور اپنے اہل خانہ اور دوسروں کو بھی نماز کی ترغیب کرنی چاہیے۔ جس نے جان بوجھ کر نماز چھوڑی اس کانام منافق میں لکھا جائے گا۔ اسلام میں نماز کی معافی نہیں ہے۔ اگر کوئی شخص بیمار ہوتو اسے اشاروں سے نماز کا حکم دیا گیا ہے۔ یہاں تک دوران سفر نماز چھوڑنا نہیں چاہیے۔ جب کوئی مسلمان ہوتا ہے۔ تو اسے اسی وقت نماز کی ادائیگی کا حکم دیا گیا ہے۔ جو بھی اس کے مسلمان ہونے کا وقت ہوگا۔ وہ اسی نماز کے وقت نماز ادا کرے گا۔ مگر افسوس آج ہم مسلمان ہونے کے باوجود نماز کی ادائیگی نہیں کرتے دنیا کے معاملات میں الجھے رہتے ہیں۔اور نماز کی پرواہ نہیں کرتے۔ صرف نفس کی پیروی کرتے ہیں۔ جس شخص نے جان بوجھ کر دو جمعے پڑھنا چھوڑے تیسرے جمعہ پر اسکا نام منافقین میں لکھا جائے گا۔ نمازمومن کی معراج ہے اور دین کا ستون ہے۔ یہ ہمیںبے حیائی سے روکتی ہے۔ اہل ایمان کو خود بھی اور اپنے اہل خانہ کو بھی نماز پڑھنے کی ترغیب کرنی چاہیے۔ آئندہ نشست میں نماز کی فضیلت کے بارے میں ڈاکٹر علامہ محمد اسلم صدیقی کا خطاب ہوگا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4