بلدیاتی انتخابات کے فارم سے ختم نبوت کا کالم خذف کر دیا ،صاحبزا دہ زبیر

بلدیاتی انتخابات کے فارم سے ختم نبوت کا کالم خذف کر دیا ،صاحبزا دہ زبیر

حیدرآباد(بیورو رپورٹ)ملی یکجہتی کو نسل کے سربراہ اورجمعیت علماءپاکستان کے صدرڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے پنجاب لوکل باڈیز الیکشن کے انتخابی فارم میں عقیدہ ختم نبوت کا خانہ نکالے جانے کے عمل پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب سے پنجاب لوکل باڈیز الیکشن کے انتخابی فارم میںفوری طور پر ختم نبوت کا کالم شامل کرنے کا مطالبہ کیا ہے انہوں نے کہا کہ جس طرح ملک کے دیگر تین صوبوں میںلوکل باڈیز الیکشن فارم میں ختم نبوت کا کالم شامل کیا گیا ہے اسی طرح پنجاب میں بھی لوکل باڈی الیکشن کے فارم میں ختم نبوت کا کالم شامل کیا جانا چاہئے تھا مگرحکومت پنجاب کے عمل سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ وہ قادیانیوں کی سازش کا شکار ہو گئی ہے جو حکومت پنجاب کے اہم مناسب پربیٹھ کر اپنے مکروہ عزائم کی تکمیل کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کے اہم عہدوں پر موجودقادیانی عقیدہ ختم نبوت ﷺ کا تحفظ کرنے والی شقوں کو ختم کرنے کےلئے موقع کی تلاش میںلگے رہتے ہیں لوکل باڈیز الیکشن میں بھی قایانیوں نے اپنی مکروہ سازشوں کو پروان چڑھانے کےلئے فارم سے ختم نبوت کا کالم نکالا ہے جس پر پنجاب کے مسلمانوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ۔ لہذا حکومت پنجاب کلیدی عہدوں سے قادیانیوں کو ہٹائے اورانتخابی فارم میں ختم نبوت کے خانہ کو شامل کر کے مسلمانوں کے اضطراب اور تشویش کو فوراََ رفع کرے۔

مزید : صفحہ آخر