ملا عمر طالبان کو دہشتگردی کی کارروائےاں بند کرنےکا حکم دےں،سنی اتحاد کونسل

ملا عمر طالبان کو دہشتگردی کی کارروائےاں بند کرنےکا حکم دےں،سنی اتحاد کونسل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (پ ر) سنی اتحاد کونسل سے وابستہ 100 سے زائد مفتیان،مشائخ اور علمانے طالبان رہنما ملا عمر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ طالبان کو پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیاں بند کرنے کا حکم دیں اور انہیں اسلامی ریاست کا اسلامی آئین تسلیم کرنے پر آمادہ کریں۔لاہورسے سنی اتحاد کونسل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستانی حکومت اور عوام نے افغانستان میں طالبان کی حکومت کو تسلیم کیا تھا،آج ملا عمر کا فرض ہے کہ وہ پاکستان میں قیام امن کے لئے اپنا کردار ادا کریں اور طالبان کو ہتھیار پھینک کر امن کا راستہ اختیار کرنے اور ریاستی اتھارٹی تسلیم کرنے پر مجبور کریں۔
سنی اتحاد

مزید :

صفحہ آخر -