سینٹرل جیل پشاور کی سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی

سینٹرل جیل پشاور کی سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی

پشاور(آئی این پی)سینٹرل جیل پشاور کی سیکورٹی مزید سخت کر دی گئی،مولانا صوفی محمد اور ڈاکٹر شکیل آفریدی سمیت مطلوب افراد کی سیکورٹی کمانڈوز کے سپرد کر دی گئی۔اتوار کو نجی ٹی وی کے مطابق پشاور سنٹرل جیل کی سیکورٹی کو ریڈ الرٹ کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ۔جیل پر ممکنہ حملوں کے پیش نظر سیکورٹی پلان میں تبدیلی کر دی گئی۔نئے سیکورٹی منصوبے کے مطابق شام سے صبح تک جیل کے چاروں اطراف میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کی جائے گی۔ممکنہ خطرے کے پیش نظر ارد گرد کی سڑکوں کو بھی بند کر دیا جائے گا۔جیل میں کالعدم تنظیم سے روابط کے الزام میں گرفتار ڈاکٹر شکیل آفریدی اور کالعدم تحریک نفاذ شریعت محمدی کے امیر مولانا صوفی محمد بھی ہیں۔پولیس کے سپیشل کمانڈورز کو انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی سیکورٹی پر مامور کر دیا گیا ہے۔پولیس کے ساتھ سیکورٹی فورسز کے جوان بھی جیل کے اندر تعینات کر دیئے گئے ہیں۔

سینٹرل جیل پشاور

مزید : صفحہ آخر