مولانا طارق جمیل کی نواز شریف کی دلی خواہش پرجاتی عمرہ فارم پرجاکر خصوصی دعا

مولانا طارق جمیل کی نواز شریف کی دلی خواہش پرجاتی عمرہ فارم پرجاکر خصوصی دعا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


رائے ونڈ(آن لائن)تبلیغی اجتماع کے موقع پر تبلیغی جماعت کے معروف عالم دین اور عالمی مبلغ مولانا طارق جمیل نے وزیر اعظم میاں نواز شریف کی دلی خواہش پرجاتی عمرہ فارم پرجاکر خصوصی دعا فرمائی،جس میں میاں نواز شریف ،کیپٹن صفدر اور ان کی فیملی کے علاوہ مولانا طارق جمیل کے خادم خاص شبیر عثمانی بھی شریک ہوئے ،اس موقع پر مولانا طارق جمیل نے کہا کہ اللہ کو ظلم اور دھوکہ پسند نہیں ،عدل ،سچائی اور دیانتداری پر مبنی معاشرہ ہی کامیاب ہوگا،مسلمان حکمران غیر اللہ سے ناطہ توڑ کر دل میں اللہ سے سب کچھ ہونے کا یقین پختہ کرلیں تو اپنا کھویا ہوا وقاراور مقام دوبارہ حاصل کرسکتے ہیں،اس دنیا پر حکمرانی کا حق صرف مسلمانوں کو ہے ،لیکن اس کیلئے ان کا پکا سچا مسلمان ہونا اور نبی کے راستوں پر چلناشرط ہے،انہوں نے دعا کے دوران کہا کہ اے اللہ ہمارے دلوں میں اپنے ہونے کا یقین پیدا فرمادے اور بھٹکے ہوئے مسلمانوں کو سیدھی راہ دکھا دے ، ،اس موقع پر مولانا طارق جمیل نے میاں نواز شریف کوجماعت کے ساتھ وقت لگانے کی دعوت بھی دی جس کے جواب میں میاں نواز شریف نے کہا کہ وہ آج بھی تبلیغی اجتماع کی اجتماعی دعا میں شامل ہونا چاہتے تھے لیکن سکیورٹی ایجنسیوں نے اجازت نہیں دی ، میاں نواز شریف نے کہا کہ وہ عوام کی خدمت عبادت سمجھ کر کررہے ہیں،اسی کو میری طرف سے جماعت میں حصہ سمجھ لیں ۔
دعا

مزید :

صفحہ آخر -