فوجی جوان ہمارے قومی ادارے کا حصہ ہیں ، لیاقت بلوچ

فوجی جوان ہمارے قومی ادارے کا حصہ ہیں ، لیاقت بلوچ

لاہور ( آئی این پی ) جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ فوج کے جوان ہمارے قومی ادارے کا حصہ ہیں ، جماعت اسلامی نے ہمیشہ بے گناہ عوام ، فوجی جوانوں کی شہادت پر افسوس اور مذمت کااظہار کیا ، جماعت ا سلامی مشاورت کے بعد آئی ایس پی آر کے بیان پر ردعمل جاری کریگی ۔ اتوار کو اپنے ایک بیان میں سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا کہ جماعت اسلامی مشاورت کے بعد آئی ایس پی آر کے بیان پر رد عمل جاری کریگی ۔ انہوں نے کہا کہ 9/11کے بعد حکومتی پالیسی کے باعث قوم منتشر اور ہزاروں پاکستانی شہید ہوئے اور جماعت اسلامی نے ہمیشہ ان بے گناہ عوام اور فوجی جوانوں کی شہادت پر افسوس اور مذمت کااظہار کیا ہے ۔ فوج کے جوان ہمارے قومی ادارے کا حصہ ہیں ۔

مزید : صفحہ اول