حکومت پنجاب نے انتخابی فہرستوں کی تیاری سے معذرت کر لی

حکومت پنجاب نے انتخابی فہرستوں کی تیاری سے معذرت کر لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خبر نگار) پنجاب حکومت نے انتخابی فہرستوں کی تیاری سے معذرت کر لی ہے۔ پنجاب حکومت نے اس حوالے سے الیکشن کمیشن کو خط لکھا ہے کہ انتخابی فہرستوں کی تیاری کا کام ہمارا نہیں بلکہ الیکشن کمیشن کا کام ہے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق الیکشن کمیشن نے پنجاب اور سندھ کو انتخابی فہرستوں کی تیاری کا حکم دیا تھا جس کے بعد پنجاب حکومت نے انتخابی فہرستوں کی تیاری سے معذرت کر لی ہے اور کہا کہ یہ کام ہمارا نہیں الیکشن کمیشن کا کام ہے۔ الیکشن کمیشن نے امیدواروں کو اپنا ووٹ تبدیل کرنے کی اجازت دیدی ہے جبکہ انتخابی فہرستیں الیکشن کمیشن نے منجمد کر دی ہیں۔ امیدواروں کے ووٹ تبدیل کرنے کے لئے صوبائی الیکشن کمیشن کو مراسلے بھجوا دیئے گئے ہیں۔ بلوچستان سندھ اور پنجاب میں انتخابی شیڈول کا اجراءکر دیا ہے۔ تین صوبوں کی ووٹرز لسٹیں منجمد ہو چکی ہیں۔ امیدوار اپنا ووٹ منتقل کرنا چاہیں تو انہیں کرنے کی اجازت ہے اور امیدوار ویب سائٹ سے کاغذات نامزدگی ڈان لوڈ کر سکتے ہیں۔
 معذرت

مزید :

صفحہ اول -