بلدیاتی انتخابات ،پنجاب، سندھ میں کاغذات نامزدگی کی آج سے وصولی شر وع
اسلام آباد /لاہور /کراچی /کوئٹہ (آئی این پی) پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی انتخابات کیلئے امیدواروں سے کاغذات نامزدگی کی وصولی کا آغاز (آج) پیر سے ہو گا ، بلوچستان میں کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا آغاز بھی (آج) سے ہو گا، کاغذات نامزدگی الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ اور کمیشن کے دفاتر سے حاصل کئے جانے کی سہولت دی گئی،پنجاب میں پولنگ 7 دسمبر جبکہ سندھ میں 27 نومبر کو ہوگی،نتائج کا اعلان 3 روز کے بعد کیاجائے گا، یہ انتخابات یونین کونسل اور وارڈ کی سطح پر ہوںگے چیئرمین، وائس چیئرمین، جنرل ممبران، خواتین ممبران، کسان، محنت کش ممبران، یوتھ ممبران اور غیرمسلم ممبران کی نشستوں پر ہوں گے،چھٹی کے باوجود الیکشن کمیشن کے دفاتر کھلے رہے ،اندرون سندھ میں انتخابات نامزدگی فارم کا حصول معمہ بن گیا ۔ پنجاب میں کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 16 سے 18 نومبر کو ہوگی جبکہ سندھ میں 16 اور 17 نومبر کو جانچ پڑتال ہوگی۔ کاغذات نامزدگی کی منظوری یا مسترد کیے جانے کے خلاف اپیلیں پنجاب میں 19 اور 20 جبکہ سندھ میں 18 اور 19 نومبر کو کی جاسکیںگی جبکہ پنجاب میں 21 سے 23 جبکہ سندھ میں 20 اور 21 نومبر کو ان اپیلوں کو نمٹایا جائے گا۔ پنجاب میں کاغذات نامزدگی 24 جبکہ سندھ میں 22 نومبر کو واپس لئے جاسکیںگے۔ سندھ میں امیدواروں کی حتمی فہرست اور انتخابی نشانات کی الاٹمنٹ 23 نومبر جبکہ پنجاب میں 24 نومبر کو حتمی فہرست انتخابی نشانات جاری کی جائیںگے۔ پنجاب میں پولنگ 7دسمبر جبکہ سندھ میں 27 نومبر کو ہوگی پنجاب میں نتائج کا اعلان 10 دسمبر جبکہ سندھ میں 30 دسمبر کو کیاجائے گا۔بلوچستان میں پولنگ 7 دسمبر کو ہو گی جبکہ نتائج کا اعلان 10 دسمبر کو ہو گا۔
بلد ےا تی انتخا با ت