کویتی وزیر اعظم پاکستان پہنچ گئے آج نوازشریف سے ملاقات کرینگے

کویتی وزیر اعظم پاکستان پہنچ گئے آج نوازشریف سے ملاقات کرینگے

 اسلام آباد(اے این این) کویت کے وزیر اعظم شیخ جابر المبارک الحمد الصباح پاکستان کے دوروزہ دورے پراسلام آبادپہنچ گئے،(آج)پیرکوپاکستانی ہم منصب نوازشریف سے ملاقات کرینگے ،دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون کے فروغ کیلئے مفاہمت کی یاد داشتوں پر دستخط متوقع، گزشتہ سات سال میں کویت کے کسی بھی اعلیٰ رہنما کا پاکستان کا یہ پہلا دورہ ہے۔پیرکوکویتی وزیراعظم اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ جب دوروزہ دورے پراسلام آبادپہنچے تومہما ن داری اور سائنس وٹیکنالوجی کے وفاقی وزیرزائدحامدنے ان کااستقبال کیا۔مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون میں اضافہ کیلئے مفاہمت کی یاد داشتوں پر دستخط بھی کئے جائیں گے، دفتر خارجہ کے ترجمان اعزاز احمد چوہدری نے بتایا کہ یہ دورہ خصوصی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ یہ ایک ایسے وقت پر ہورہا ہے جب پاکستان اور کویت اپنے تعلقات کے قیام کی 50ویں سالگرہ منارہے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ سات سال میں کویت کے کسی بھی اعلی رہنما کا پاکستان کا یہ پہلا دورہ ہے۔

                                  کویتی وزیر اعظم

مزید : صفحہ اول