متحدہ تحریک ختم نبوت رابطہ کمیٹی نے نامزدگی فارم مسترد کردیا

متحدہ تحریک ختم نبوت رابطہ کمیٹی نے نامزدگی فارم مسترد کردیا

لاہور(سٹاف رپورٹر)متحدہ تحرےک ختم نبوت رابطہ کمیٹی پاکستان نے پنجاب کے بلدےاتی انتخابات میں امیدواروں کےلئے نامزدگی کے فارم میں عقےدہ ختم نبوت کے حلف نامے والی عبارت حذف کرنے پر شدےد تنقےد کرتے ہوئے طبع شدہ فارم کو مسترد کیا ہے اور کہا ہے کہ یہ پنجاب حکومت کی قادےانےت نوازی کی بد ترےن مثال ہے،مجلس احراراسلام پاکستان کے قائدسےد عطاءالمہیمن بخاری،جمعےت علماءاسلام (س)کے سیکرٹری جنرل مولانا عبدالرﺅف فاروقی،پاکستان شرےعت کونسل کے سیکرٹری جنرل مولانا زاہدالراشدی،جماعت اسلامی پاکستان کے ڈپٹی سےکرٹری جنرل ڈاکٹر فرےد احمد پراچہ،جمعیت علماءاسلام(ف)کے سیکرٹری اطلاعات مولانا محمد امجد خان،انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ کے سربراہ مولانا محمد الےاس چنیوٹی(ایم پی اے)تنظیم اسلامی پاکستان کے سیکرٹری اطلاعات مرزا محمد اےوب بیگ،مرکزی جمعےت اہلحدےث کے نائب امیر رانا محمد شفےق خاں پسروری،اور مختلف دینی جماعتوں کے دیگر رہنماﺅں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ کسی بھی سطح کے الیکشن کےلئے قانون کیمطابق نامزدگی فارم مسلمانوں اور غےر مسلموں کےلئے الگ الگ ہوتے ہیںاور مسلمان امیدوار کےلئے آنحضرت کی ختم نبوت پر ایمان و یقین والا حصہ لازم طبع ہوتا ہے لیکن صوبہ پنجاب کے ممکنہ بلدےاتی انتخابات کےلئے جو فارم آئے ہیں ان میں عقےدہ ختم نبوت کے حلف نامے والی عبارت شامل نہیں ہے ہم سمجھتے ہیں کہ یہ پنجاب حکومت کی بد ترےن قادےانےت نوازی اور دین دشمنی کے مترادف ہے متحدہ تحرےک ختم نبوت رابطہ کمیٹی پاکستان کے کنوینےراور مجلس احراراسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے کہا ہے کہ حکومت اور اسٹےبلشمنٹ میں گھسے ہوئے قادےانےوں کی سازشوں کی وجہ سے یہ صورت حال پیدا ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ ماضی میں بھی کئی اےسے واقعات رونما ہوئے جن کا احتجاج کے بعد تدارک کیا گےا انہوں نے کہا کہ اس صورت حال کا سدباب اور تدارک کیا جائے اور سازش کے مرتکب ذمہ دار افراد کو بے نقاب کرکے ان کےخلاف قانون کیمطابق کاروائی عمل میں لائی جائے انہوں نے کہا کہ اگر بلاتاخیر مجوزہ بلدیاتی انتخابات میں طبع شدہ فارموں کو واپس لیکر عقےدہ ختم نبوت کی عبارت والے فارم جاری نہ کیے گئے تو دینی جماعتےں متحدہ تحرےک ختم نبوت کے پلیٹ فارم سے اپنا لائحہ عمل طے کرےں گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1