عمران خان ڈالروں سے محبت،ڈرون سے نفرت کا ڈرامہ کر رہے ہیں، ثمینہ گھرکی

عمران خان ڈالروں سے محبت،ڈرون سے نفرت کا ڈرامہ کر رہے ہیں، ثمینہ گھرکی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی لاہور کی صدر ثمینہ خالد گھرکی نے کہا ہے کہ عمران خان ©© ”ڈالروں
سے محبت اورڈرون سے نفرت“ نام کا ڈرامہ ےو۔ایس ایڈ کی طرف سے امداد میں اضافے کے لیے کر رہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ عمران خان کی حکومت اس وقت تک ےو ۔ایس ایڈ کی طرف سے پچاس ارب روپے کی امداد قبول کر چکی ہے اور آج کل امریکہ سے آئے ہوئے ماہرین روزانہ کی بنیادوں پرتحریک انصاف کے قائدین کے ساتھ ےو۔ایس ایڈ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کر رہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ عمران خان کو چاہیئے کہ وہ ڈرون حملوں سے بھرپورنفرت کے اظہار کے لیے امریکی ڈالر لینے سے انکار کر دیں تاکہ عوام کو پتہ چل سکے کہ عمران خان کو نا صرف جھوٹ،منافقت اور دوغلے پن کی سیاست سے نفرت ہے بلکہ وہ ایک اصلی غیرت مند سیاست دان ہے۔ےہ ثابت کرنے کے لیے کہ عمران خا ن حقیقت میں امریکہ کے خلاف جہاد میں مصروف ہیں انہیں امریکن نوازشات اور ڈالروں سے اپنی جھولیاں بھرنی بند کرنی پڑیںگی ورنہ ان کا ”ڈالروں سے محبت اورڈرون سے نفرت “ کا ڈرامہ زیادہ دیر نہیں چل سکے گا۔