با با فرید مسعود ؒ نے اسلام کی روح تصوف کو عام کرنے کیلئے گراں قدر خدمات سرانجام دیں، خواجہ یار محمد

با با فرید مسعود ؒ نے اسلام کی روح تصوف کو عام کرنے کیلئے گراں قدر خدمات ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹاف رپورٹر) حضرت بابافرید مسعود گنج شکر رحمة اللہ تعالیٰ علیہ نے اسلام کی روح تصوف کو عام کرنے کے لےے گراں قدر خدمات سرانجام دیں ہیں آپ کی تعلیمات سے مردہ دلوں میں انقلاب پیدا ہوا اور آپ کی تعلیمات سے متاثر ہوکر ہزاروں غیر مسلموں نے اسلام کے دامن میں پناہ لی یہ بات نیشنل مشائخ کونسل پاکستان کے صدر پیر خواجہ غلام قطب الدین فریدی سجادہ نشین خواجہ محمد یار فریدی نے حضرت بابافرید مسعود گنج شکر رحمة اللہ تعالیٰ علیہ کے سالانہ عرس کے موقع پر عرس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ حضرت بابافرید مسعود گنج شکر رحمة اللہ تعالیٰ علیہ کے ہاں مسلم او ر غیر مسلم کی کوئی تفریق نہیں تھی اسی بناءپر جب غیر مسلموں نے دیکھا کہ مسلمانوں کے روحانی پیشوا ہمارے ساتھ بھی وہی سلوک کرتے ہیں جو مسلمانوں کے ساتھ تو انہوں نے حضرت بابافرید مسعود گنج شکر رحمة اللہ تعالیٰ علیہ کے ہاتھ پر جوق در جوق اسلام قبول کرنا شروع کر دیا ہے پیر خواجہ غلام قطب الدین فریدی نے کہا کہ اولیاءکرام کی بدولت حاصل ہونے والے اسلامی جمہوریہ پاکستان میں دہشت گردوں کے ساتھ مذاکرات کرنا اولیاءکرام کے ماننے والوں کے ساتھ زیادتی ہے ہمارے حکمرانوں کو چاہےے کہ فوری طور پر دہشت گردوں کی بڑھتی ہوئی کاروائیوں کو روکےں ناکہ وہ دہشت گردوں کے ساتھ خوش گپیاں کریں حضرت بابافرید مسعود گنج شکر رحمة اللہ تعالیٰ علیہ کے تین سال قبل مزار پر ہونے والی دہشت گردی کے واقعہ میں ملوث ملزمان کو ابھی تک گرفتار نہیں کیا گیا ۔