جیل روڈ، کار اور آٹو رکشہ کا تصادم،چار افراد شدید زخمی

جیل روڈ، کار اور آٹو رکشہ کا تصادم،چار افراد شدید زخمی

لاہور(کرائم سیل)سروسز ہسپتال کے ایمرجنسی گیٹ کے سامنے گاڑی اور آٹو رکشہ میں تصادم سے 4 افراد شدید زخمی ہو گئے، زخمیوں کو طبی امداد کےلئے سروسز ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔تفصیلا ت کے مطابق سروسز ہسپتا ل کے ایمرجنسی گیٹ کے سامنے ہنڈا سٹی کار سڑک پر جارہی تھی کہ اچانک آٹو رکشہ سے ٹکر ہو گئی جس سے رکشہ کے شیشے ٹوٹ گئے اور اندر بیٹھے چار افراد شدید زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کےلئے سروسز ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں پر ایک کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

مزید : علاقائی