بنوں میں غیرت کے نام پر لڑکی سمیت دوافرادقتل
بنوں(مانیٹرنگ ڈیسک) نواحی علاقے ککی میں چچازادبھائیوں نے فائرنگ کرکے غیر ت کے نام پر لڑکی سمیت دوافراد کو موت کے گھاٹ اُتاردیا۔ پولیس کے مطابق بنوں سے 14کلومیٹردور ککی کے علاقے میں چچا زاد بھائیوں نے فائرنگ کرکے لڑکی سمیت دو افراد کو ہلاک کردیا اور فرار ہو گئے۔ پولیس نے لاشوں کو تحویل میں لے کر ڈی ایچ کیو ہسپتال بنوں منتقل کردیا ہے ا ورمقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔ حکام کے مطابق ابتدائی طورپر بتایاگیاہے کہ ملزمان نے غیرت کے نام پر قتل کیا۔