خلائی جہاز سوچی اولمپک گیمز کی مشعل کو خلاءکی سیرکرانے کے بعد زمین پر واپس آگیا

خلائی جہاز سوچی اولمپک گیمز کی مشعل کو خلاءکی سیرکرانے کے بعد زمین پر واپس ...
خلائی جہاز سوچی اولمپک گیمز کی مشعل کو خلاءکی سیرکرانے کے بعد زمین پر واپس آگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک) روسی خلائی جہاز سوچی 2014ءاولمپک گیمز کی مشعل کو خلاءکی سیرکرانے کے بعد زمین پر واپس آگیا ہے۔ روسی خلائی جہاز سویوز چار روز قبل تین خلانوردوں کے ہمراہ سوچی اولمپک 2014ءکی مشعل لے کر خلا میں گیا تھا جس کا مقصد اولمپک کھلاڑیوں کو بھی خلائی مشن کا حصہ بنانا تھا۔خلانوردوں نے ہفتے کے روز مشعل کے ہمراہ خلاءمیں چہل قدمی بھی کی تھی۔ ونٹر اولمپک گیمز اگلے سال فروری میں روس کے شہر سوچی میں ہوں گے۔

مزید :

کھیل -