نیک پخیل امن جرگے نے منورحسن پر مقدمے کا مطالبہ کردیا
سوات(مانیٹرنگ ڈیسک) نیک پخیل امن جرگے نے جماعت اسلامی کے امیر منور حسن پر مقدمہ چلانے کا مطالبہ کردیا۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق سوات کے نواحی علاقے میں نیک پخیل امن جرگہ ہواجس میں منور حسن کے حکیم اللہ محسود کو شہید کہنے کی بیان کی مذمت کرتے ہوئے اُن پر مقدمہ چلانے کا مطالبہ کیاگیاہے ۔جرگے نے عندیہ دیاہے کہ وہ دوبارہ کسی بھی صورت میں تحریک طالبان کے نئے امیر ملافضل اللہ کو سوات میں نہیں آنے دیں گے ۔