سپریم کورٹ نے سندھ حکومت کو بلدیاتی انتخابات کیلئے سات دسمبر تک مہلت دیدی

سپریم کورٹ نے سندھ حکومت کو بلدیاتی انتخابات کیلئے سات دسمبر تک مہلت دیدی
سپریم کورٹ نے سندھ حکومت کو بلدیاتی انتخابات کیلئے سات دسمبر تک مہلت دیدی

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ نے حکومت سندھ کو بلدیاتی انتخابات کے لیے سات دسمبرتک مہلت دے دی ہے اور ریمارکس دیے ہیں کہ بلدیاتی انتخابات کے انعقاد میں ہی آئینی مفاد ہے ۔عدالت کاکہناتھاکہ آٹھ سال سے بلدیاتی انتخابات نہیں ہوئے، صوبائی حکومتوں نے ہی بلدیاتی انتخابات کے لیے تاریخیں دیں۔ سپریم کورٹ نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے لیے 7 دسمبر تک مہلت دے دی۔سندھ حکومت نے سپریم کورٹ میں سات دسمبر کو انتخابات کرانے کی درخواست دی تھی جسے منظورکرتے ہوئے فاضل عدالت نے معاملہ الیکشن کمیشن کو بھجوا دیا۔ کراچی بے امنی عمل درآمد کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت کے دوران چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے ایڈووکیٹ جنرل سندھ کو بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اپنے لوگوں کو سمجھائیں ، بلدیاتی انتخابات میں آئین کا مفاد ہے۔

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں