پاکستان اور کویت کے درمیان ملزمان کی حوالگی اور مزدوروں سے متعلق معاہدے طے پاگئے

پاکستان اور کویت کے درمیان ملزمان کی حوالگی اور مزدوروں سے متعلق معاہدے طے ...
پاکستان اور کویت کے درمیان ملزمان کی حوالگی اور مزدوروں سے متعلق معاہدے طے پاگئے

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور کویت کے درمیان ملزمان کی حوالگی سمیت مختلف معاہدوں پر دستخط ہو گئے،دونوں ملکوں درمیان مختلف معاہدوں پر دستخط کی تقریب اسلام آباد میں ہو ئی۔پاکستان کی جانب سے وفاقی وزیر داخلہ نے معاہدے پر دستخط کئے۔ایوان وزیراعظم میں ہونیوالی تقریب کے دوران معاہدوں میں تجارتی اور معاشی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق بھی کیا گیا۔دونوں ممالک کے درمیان ڈپلومیٹک پاسپورٹ پرویزااستثنیٰ کابھی معاہدہ طے پاگیا جبکہ مزدوروں اور سرمایہ کاری سے متعلق معاہدے پر دستخط کئے گئے ۔

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں