منورحسن کے بیان کا خیرمقدم ، طالبان نے ایک مرتبہ پھر مذاکرات سے انکار کردیا

منورحسن کے بیان کا خیرمقدم ، طالبان نے ایک مرتبہ پھر مذاکرات سے انکار کردیا
منورحسن کے بیان کا خیرمقدم ، طالبان نے ایک مرتبہ پھر مذاکرات سے انکار کردیا

  

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک طالبان نے ایک مرتبہ پھر منورحسن کے بیان کا خیرمقدم کرتے ہوئے مذاکرات سے انکار کردیاہے ۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق طالبان ترجمان شاہدللہ شاہد نے کہاکہ حکومت نے دوغلی پالیسی اپنائی ، کسی صورت اب مذاکرات نہیں کریں گے ۔ اُنہوں نے کہاکہ نیٹوسپلائی بند ہونے سے اُن کی جنگ ختم نہیں ہوگی ، عمران خان اسلامی نظام رائج کرنے سے کیوں ہچکچاتے ہیں ؟ ترجمان نے جماعت اسلامی کے امیر منور حسن کے حکیم اللہ محسود کو شہید قراردینے کے بیان کا خیرمقدم کرتے ہوئے خوش آئندقراردیاہے ۔

مزید : پشاور