اورکزئی ایجنسی میں چیک پوسٹ پر حملہ، 15 دہشتگرد ہلاک، تین اہلکار شہید
ہنگو(مانیٹرنگ ڈیسک)اورکزئی ایجنسی کے علاقہ شیرین درہ میں سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر شدت پسندوں نے حملہ کردیا، جوابی کارروائی میں 15 شدت پسند مارے گئے جبکہ 3 سکیورٹی اہلکار شہید اور 5 زخمی ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق خیبر ایجنسی اور اورکزئی ایجنسی کے سنگم پر واقعہ علاقہ شیرین درہ میں سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر علی الصبح شدت پسندوں کے ایک گروپ نے چاروں طرف سے بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں تین سکیورٹی اہلکار شہید اور پانچ زخمی ہوگئے ۔ سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی سے 15 دہشتگرد بھی مارے گئے۔