ارب پتی حجام، چھوٹی سی دکان سے درجنوں قیمتی گاڑیوں کے مالک تک کا سفر کیسے ممکن ہوا؟ ایسی کہانی کہ عقل کو دنگ کردے

ارب پتی حجام، چھوٹی سی دکان سے درجنوں قیمتی گاڑیوں کے مالک تک کا سفر کیسے ...
ارب پتی حجام، چھوٹی سی دکان سے درجنوں قیمتی گاڑیوں کے مالک تک کا سفر کیسے ممکن ہوا؟ ایسی کہانی کہ عقل کو دنگ کردے

  

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) امراء کے پاس آپ نے رولز رائس اور لیموزین جیسی مہنگی لگژری گاڑیاں دیکھی ہوں گی مگر سن کر شاید حیران ہوں کہ بھارت کا ایک حجام بھی رولز رائس کا مالک ہے۔بھارتی شہر بنگلور کے اس حجام کا نام رامیش بابو ہے۔ اس معمولی حجام نے ایک غیرمعمولی کاروبار کیا اور چند سالوں میں کروڑ پتی بن گیا۔ کئی بھارتی سیاستدان، فوجی افسران اور سلمان خان، عامر خان اور ایشوریا رائے سمیت بالی ووڈ کے کئی فنکاررمیش کے گاہک ہیں اور اکثر اس کے ہیئرسیلون پر آتے ہیں۔ اس کے علاوہ اس نے رینٹ اے کار کا کاروبار بھی شروع کر رکھا ہے جہاں اس کے پاس67کاریں موجود ہیں۔

مزید جانئے: سلمان خان کی سہیلی للیا کی مبینہ منگنی کی انگوٹھی کی دلچسپ حقیقت سامنے آگئی

پورے بنگلور میں اس وقت 5لوگوں کے پاس رولز رائس کار ہے جن میں سے ایک رمیش بھی ہے۔ مگر اس نے یہ اپنی محنت کی کمائی سے خریدی ہے۔ اس کا سب سے بڑا ذریعہ آمدن ہیئر سیلون ہی ہے۔ اسی کی کمائی سے رمیش نے رینٹ اے کار کا بزنس شروع کیا اور آج مہنگی گاڑیوں کا مالک ہے۔ رمیش نے کاروں کا بزنس اس لیے شروع کیا کیونکہ اسے شروع ہی سے مہنگی گاڑیوں کا بہت شوق تھا۔ 1989ء میں رمیش کے والد کا انتقال ہوا جو ایک چھوٹے سے سیلون کا مالک تھا۔ اس نے بیٹے کے لیے صرف یہی ایک دکان ترکے میں چھوڑی تھی۔

رمیش کی ماں نے 5روپے روزانہ پر دکان کرائے پر دے دی اور خود گھروں میں کام کرکے گزراوقات کے لیے محنت کرنے لگی۔ 1994ء میں رمیش نے تعلیم چھوڑ کر اپنے باپ کی دکان چلانے کا فیصلہ کیا ۔ ان کا سیلون ایک شاپنگ کمپلیکس میں اسی سکول کے قریب واقع تھا جہاں رمیش پڑھتا تھا۔ اس نے سیلون خود چلانا شروع کر دیا اور جلد ہی یہ بنگلور کا مشہور ترین سیلون بن گیا۔ رمیش کی شروع سے ہی خواہش تھی کہ اس کے پاس گاڑی ہو۔ 1997ء میں اس نے پہلی ماروتی اومنی کار خریدی اور اسے لوگوں کو کرائے پر دینا شروع کر دیا۔ کار رینٹ کے کاروبار میں بھی جلد ہی رمیش کا نام بن گیا۔

مزید جانئے: سب سے زیادہ مہنگی گاڑیاں رکھنے کا ریکارڈ کس مسلمان بادشاہ کے پاس ہے؟ جواب وہ نہیں جو آپ سوچ رہے ہیں

1999ء تک وہ ’’رمیش ٹورز اینڈ ٹریولز‘‘ کے نام سے ایک کامیاب ٹیکسی سروس چلا رہا تھا۔ 2004ء اس نے مہنگی گاڑیاں خرید کر انہیں سیلف ڈرائیو پر رینٹ پر دینا شروع کر دیا۔ سب سے پہلی مہنگی گاڑی مرسڈیز ای کلاس اس نے 38لاکھ میں خریدی۔ اب اس کے پاس 200گاڑیاں ہیں جن میں ایک رولز رائس اور 3بی ایم ڈبلیوگاڑیاں بھی شامل ہیں۔ رمیش رولز رائس کا ایک دن کا کرایہ 75ہزار بھارتی روپے (تقریباً 1لاکھ 19ہزار پاکستانی روپے)وصول کرتا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -