سعودی خاتون نے اپنے ہی شوہر کی شادی پردوست خواتین اور عزیز و اقاب کو مدعو کر کے سب کو حیران کر دیا

سعودی خاتون نے اپنے ہی شوہر کی شادی پردوست خواتین اور عزیز و اقاب کو مدعو کر ...
سعودی خاتون نے اپنے ہی شوہر کی شادی پردوست خواتین اور عزیز و اقاب کو مدعو کر کے سب کو حیران کر دیا

  

جدہ (مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی خاتون نے اپنے ہی شوہر کی شادی پردوست خواتین اور عزیز و اقاب کو مدعو کر کے سب کو حیران کر دیا ۔اماراتی نیوز ویب سائٹ 24/7 کے مطابق سعودی خاتون کا نام تو ظاہر نہیں کیا گیا تاہم دعوت نامہ میں مقام اور تاریخ کا بتایا گیا ہے ۔ خاتون کی جانب سے دعوت نامے موصول ہونے پر دوست اور عزیز و اقاب صدمے سے دوچار ہو گئے ۔ یہ دعوت نامہ سوشل میڈیا پر بھی شائع کیا گیا جس نے صارفین کی اکثریت کی توجہ اپنی طرف کھینچ لی ۔ دعوت نامے کی اشاعت کرنے والے مقامی اخبار کے مطابق جس نے بھی سوشل میڈیا پر یہ دعوت نامہ دیکھا وہ دنگ رہ گیا ۔ بعض صارفین نے رد عمل دیا کہ ضرور اس خاتون نے ایسا اپنے شوہر سے معاہدے کے بعد کیاہو گا جبکہ اکثر کا ماننا ہے کہ خاتون ظاہر کرنا چاہتی تھی کہ اسے اپنے شوہر کے کئے کی کوئی پرواہ نہیں ۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -