یورپ میں داخل ہونے کا شرمناک ترین طریقہ

یورپ میں داخل ہونے کا شرمناک ترین طریقہ
یورپ میں داخل ہونے کا شرمناک ترین طریقہ

  

کیف (نیوز ڈیسک) دنیا بھر کے غریب اور پسماندہ ممالک سے یورپ جانے کی خواہش رکھنے والوں کی کوئی کمی نہیں اور اس مقصد کے لئے قانونی اور غیر قانونی طریقے بھی آئے روز ایجاد کئے جاتے ہیں لیکن اب تک کا شرمناک ترین طریقہ یوکرین کے لوگوں نے ایجاد کیا ہے۔ ریگنم نیوز ایجنسی کے حوالے سے روسی جریدے سپوتنک نیوز نے بتایا ہے کہ یوکرین کے متعدد شہری ہم جنس پرستوں کا روپ دھار کر یورپ میں گھسنے کی کوشش کرتے پائے گئے ہیں۔

مزید جانئے: ڈاکٹر نے ایک دن میں سب سے زیادہ مردوں کو بانجھ بنا کر ریکارڈ قائم کرنے کا اعلان کردیا کیونکہ۔۔۔

جریدے کا کہنا ہے کہ یہ لوگ یورپی ممالک کی سرحدوں پر پہنچتے ہیں اور خود کو ہم جنس پرست ظاہر کرتے ہوئے بتاتے ہیں کہ ان کے اپنے ملک میں ہم جنس پرستوں کی زندگی کو خطرات لاحق ہیں اور ان کے لئے ملازمتوں کے دروازے بھی بند ہیں لہٰذا انہیں یورپ میں داخلے کی اجازت دی جائے۔ اس صورتحال سے پریشان ہوکر یورپ کے 8ممالک نے یورپین کمیشن کے صدر کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ یوکرین سے اپنے قوانین کی وضاحت کرنے کو کہا جائے تاکہ یہ معلوم ہوسکے کہ اس کے ہاں ہم جنس پرستوں کے خلاف امتیاز برتا جارہا ہے یا نہیں۔

دوسری جانب یوکرینی حکام کا کہنا ہے کہ یوکرین میں ہم جنس پرستوں کے خلاف کسی طرح کا امتیاز نہیں برتا جارہا اور کچھ لوگ محض یورپ میں گھسنے کے لئے یہ شرمناک بہانہ استعمال کررہے ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -