دنیا کا شرمناک ترین میلہ چین میں سج گیا، ایسی چیزیں سیل پر لگادی گئیں کہ دیکھ کر شیطان بھی شرماجائے

دنیا کا شرمناک ترین میلہ چین میں سج گیا، ایسی چیزیں سیل پر لگادی گئیں کہ دیکھ ...
دنیا کا شرمناک ترین میلہ چین میں سج گیا، ایسی چیزیں سیل پر لگادی گئیں کہ دیکھ کر شیطان بھی شرماجائے

  

بیجنگ (نیوز ڈیسک) دوست ملک چین محنت، دیانت اور ذہانت کے لئے شہرت رکھتا ہے۔ جدید ترین ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے عالمی پیمانے پر مقبولیت رکھنے والا ساز و سامان تیار کرنا چین کی پہچان بن چکا ہے، لیکن اتفاق سے چین میں ہی ایک ایسا شوق بھی خوب پھل پھول رہا ہے کہ جس کے بارے میں سوچ کر ہی انسان شرما جائے۔ چین کے شہر گوانگ زو میں ہر سال ایک جنسی ثقافتی میلہ منعقد کیا جاتا ہے اور اس بار بھی یہ میلہ گوانگ زو شہر میں 18ویں دفعہ منعقد کیا گیا اور اس میں ایک سے بڑھ ایک بے حیائی دیکھنے کو ملی۔

دنیا کا بڑا اسلامی ملک جہاں جسم فروشی غیر قانونی نہیں، یہ ترکی نہیں بلکہ۔۔۔ کونسا ملک ہے؟ نام ایسا کہ کوئی پاکستانی سوچ بھی نہیں سکتا

ویب سائٹ shangaiist کی رپورٹ کے مطابق اس بار جنسی ثقافتی میلے کی خاص بات فروخت کے لئے پیش کی گئی درجنوں قسم کی جنسی گڑیائیں تھیں، جنہیں دیکھنے والے حیرت میں مبتلا تھے کیونکہ یہ ناقابل یقین حد تک حقیقی نظر آتی تھیں۔میلے میں ہر طرف جنسی گڑیاﺅں کی برہنگی کے مناظر تھے۔ کہیں یہ صوفوں پر براجمان تھیں تو کہیں بیڈ پر دراز نظر آتی تھیں۔ ہر سو ان گڑیاﺅں کے فحش مناظر بکھرے تھے جبکہ جابجا برہنہ پوسٹر اور تصاویریں بھی آویزاں تھیں۔ نیم برہنہ ماڈلز کی کیٹ واک اور فحش رقص بھی میلے کا حصہ تھا۔

ہر سال کی طرح اس بار بھی لوگوں کی بڑی تعداد اس میلے میں شرکت کے لئے آئی۔ جہاں مردوں کی ایک بہت بڑی تعداد برہنہ گڑیاﺅں کا معائنہ کرتی نظر آئی وہیں خواتین کی بڑی تعداد بھی میلے کے فحش مواد اور مناظر سے لطف اندوز ہوتی رہی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -