پنچائیت کا انوکھا فیصلہ،6 بچوں کی ماں کو بغیر طلاق آشنا کے ساتھ بھیج دیا

پنچائیت کا انوکھا فیصلہ،6 بچوں کی ماں کو بغیر طلاق آشنا کے ساتھ بھیج دیا
پنچائیت کا انوکھا فیصلہ،6 بچوں کی ماں کو بغیر طلاق آشنا کے ساتھ بھیج دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جہلم (ویب ڈیسک) پنچائیت کا انوکھا فیصلہ، شادی شدہ 6 بچوں کی ماں کو بغیر طلاق کے آشنا کے ساتھ بھیج دیا ہے، تھانہ منگلا پولیس نے دیور کی درخواست پر پنچائیت کے 10افراد سمیت طیبہ بی بی اور ناصر محمود کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے، مغل آباد کے رہائشی بیرون ملک مقیم قیصر محمود کی بیوی نے گاﺅں کے رہائشی سے ناجائز تعلقات قائم کر لیے جو اسے فحش تصاویر بنا کر بلیک میل کرتا رہا ہے، محمد زبیر کے مطابق ہم نے بھابھی کا میڈیکل ٹیسٹ کروایا ہے جس کے مطابق طیبہ بی بی چار ماہ کی حاملہ بھی ہے۔

روزنامہ نوائے وقت کے مطابق مغل آباد کے رہائشی محمد زبیر نے تھانہ منگلا پولیس کو درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ میری بھابھی نے خاوند کی غیر موجودگی میں گاﺅں کے ناصر محمود سے ناجائز تعلقات قائم کر لیے جس نے بھابھی کی فحش تصاویر بنا کر میرے بھائی کو بھیجی تو میرے بھائی نے پوچھا۔ بھابھی نے انہیں کہا ایسی کوئی بات نہیں ہے جب بھائی کے کہنے پر میں نے بھابھی سے بات کی تو اس نے کہا میں مجبور ہوں کیونکہ میں حاملہ ہوں، ناصر محمود نے میری تصویریں بنائی ہوئی ہیں۔ محمد زبیر نے مزید بتایا کہ دو دن پہلے ہمارے گھر میں گاﺅں کی پنچائیت آئی جس میں نمبردار اعجاز، ناصر محمود کے والد سمیت دس افراد شامل تھے انہوں نے فیصلہ دے کر طیبہ بی بی کو اس کے آشنا ناصر محمود کے گھر بھیج دیا اور ہم بااثر لوگوں کے سامنے کچھ نہ کر سکے لہٰذا پولیس غیر شرعی اور غیرقانونی فیصلہ کرنے والی پنچائیت سمیت میری بھابھی اور اس کے آشنا کے خلاف قانونی کارروائی کرے تو تھانہ منگلا پولیس نے درخواست پر زنا اور مشورے کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

مزید :

بہاول پور -