”اتنی بڑی شوقین ہو، 2,2 لے کر پھررہی ہو“ فلم ورنہ کے ہیروہارون شاہد کو ماہرہ خان کو یہ بات کیوں کہنا پڑگئی
لاہور(ویب ڈیسک) ٹی وی ڈرامے سے اپناسفر شروع کرکے بڑی سکرین پر دھوم مچانے والی ماہرہ خان ان دنو ں اپنی آنیوالی فلم کی پروموشن میں مصروف ہیں اور روزنامہ پاکستان کو دیئے ایک خصوصی انٹرویو میں ماہرہ کے ساتھی اداکار ہارون شاہد نے بتایاکہ اداکارہ اس دن دو دو باﺅنسر لیے پھرتی تھیں تو میرادل چاہ رہا تھا کہ اتنی بڑی شوقین ہو، 2,2لیے پھرتی ہو۔
فلم کے کسی بھی مزاحیہ لمحے سے متعلق سوال کے جواب میں ماہرہ خان نے بتایاکہ ہارون نقل اچھی اتارتاہے، ہم لوگوں نے ایک چھوٹا ساگروپ بنالیا تھا اور اکثرایک ہی کمرے میں سارے فٹ آجاتے تھے ، میں کبھی کبھی سوچتی تھی کہ سب تو یہاں ہیں ، پھر باہر کام کون کررہاہے ۔ ہارون نے بتایاکہ سکرپٹ بوائے اکثر اپنا سکرپٹ ہی گھر بھول آتاتھااور پھر ماہرہ خان سے لینا تھا۔ ماہرہ خان نے بتایاکہ ایمانداری کی بات ہے کہ وہ نہایت حیران کن لمحات تھے ، یہ باہر سے جب اندرآتے تھے تو کبھی کبھی کچھ نہ کچھ کہتے ۔
ہارون نے بتایاکہ ہمارا ایک پسندیدہ ڈائیلاگ تھا ” اتنے بڑے شوقین ہو، 2,2لیے پھرتے ہو“۔مکمل انٹرویو کی ویڈیو دیکھئے