متحدہ مجلس عمل کی بحالی، جماعت اسلامی اور جے یو آئی (ف)کے حکومت چھوڑنے کا امکان
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)متحدہ مجلس عمل کی بحالی کے بعد جماعت اسلامی اور جے یو آئی (ف)کے حکومت چھوڑنے کا امکان ہے،نجی ٹی وی چینل ڈان نیوز کے مطابق جماعت ایم ایم اے کی بحالی کے بعد دونوں جماعتوں کے دسمبر کے تیسرے ہفتے میں حکومت چھوڑنے کا امکان ہے ،جے یو آئی مرکز میں ن لیگ اور جماعت اسلامی کے پی کے میں تحریک انصاف کی حکومت کو خیرباد کہے گی اور حکومت چھوڑنے کا باضابطہ اعلان15 دسمبرکو شاہ اویس نورانی کی رہائش گاہ پر ہو گا،نجی ٹی وی کے مطابق مولانافضل الرحمان نے شہبازشریف سے ملاقات میں اس حوالے سے آگاہ کر دیاہے۔
مزید پڑھیں:۔اسحاق ڈار کیخلاف اثاثہ جات ریفرنس،احتساب عدالت نے تحریری حکم نامہ جاری کردیا