فیروز والا کچہری میں وکلا نے عدالتوں کو تالے لگا دئیے، وکلا گردی کے باعث ججز نے عدلتیں شیخوپورہ میں منتقل کر لیں

فیروز والا کچہری میں وکلا نے عدالتوں کو تالے لگا دئیے، وکلا گردی کے باعث ججز ...
فیروز والا کچہری میں وکلا نے عدالتوں کو تالے لگا دئیے، وکلا گردی کے باعث ججز نے عدلتیں شیخوپورہ میں منتقل کر لیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شیخوپور( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وکلا نے بائیکاٹ کرتے ہوئے عدلتوں کو تالے لگا دئیے، وکلا گردی کے باعث ججز کو عدالتی کاروائی جاری رکھنے کے لیے عدلتیں شیخوپورہ شہر میں منتقل کر نا پڑیں، عدلتوں کے دروازوں پر منتقلی کے نوٹسز چسپاں کر دئیے گئے ہیں۔عدالتیں منتقل ہونے سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز وکلا نے پولیس کی زیر حراست عدالت میں پیشی کے لیے آئے ملزم کو فرار کرا دیا تھا، جس پر کاروائی کرتے ہوئے پولیس نے ملزم کو فرار کروانے، ہاتھا پائی اور دہشت گردی کی دفعات کے تحت وکلا پر مقدمی درج کیا تھا.

یہ بھی پڑھیں:نوازشریف کہتے ہیں مجھے کیوں نکلا ،میں پوچھتا ہوں”مینوں کیوں پھڑایا“:ڈاکٹر عاصم

ایف آئی آر درج ہونے پر کل بھی وکلا نے عدالتوں کا بائیکاٹ کیے رکھا لیکن آج تو وکلا گردی کی انتہا ہی ہو گئی، وکلا نے عدالتوں کو تالے لگا کر عدالتی کاروائی بند کروا دی، ججز نے مجبور ہو کر عدالتوں کو شیخوپورہ شہر میں منتقل کرکے عدالتی کاروائی جاری رکھی۔ تاہم وکلا اور پولیس کی لڑائی میں شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

مزید :

شیخوپورہ -