ایم کیو ایم نے 11 ایم این ایز اور 17ایم پی ایز کو اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے پی ایس پی میں شمولیت سے رکوا رکھا ہے: مصطفیٰ کمال

ایم کیو ایم نے 11 ایم این ایز اور 17ایم پی ایز کو اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے پی ایس پی ...
ایم کیو ایم نے 11 ایم این ایز اور 17ایم پی ایز کو اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے پی ایس پی میں شمولیت سے رکوا رکھا ہے: مصطفیٰ کمال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین پاک سرزمین پارٹی مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان نے اسٹیبلشمنٹ کو 11 ایم این ایز اور 17ایم پی ایز کی لسٹ دے کر انہیں پی ایس پی میں شمولیت سے رکوا رکھا ہے۔
ایم کیو ایم پاکستان کے الزامات کے جواب میں بلائی گئی پریس کانفرنس کے دوران مصطفیٰ کمال نے ایم کیوایم پاکستان کو اسٹیبلشمنٹ کی پیداوار قرار دیا اور کہا کہ انہوں نے اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے اپنے ایم این ایز اور ایم پی ایز کی پی ایس پی میں شمولیت رکوا رکھی ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: بدھ کی پریس کانفرنس سے پہلے میٹنگ میں طے پایا کہ کیا بولنا ہے: مصطفیٰ کمال
مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ایم کیو ایم نے اپنے 11 ایم این ایز اور 17 ایم پی ایز کی لسٹ اسٹیبلشمنٹ کو دی ہے اور شکایت کی ہے کہ یہ تمام لوگ آپ کے کام کے بندے ہیں ، لیکن یہ پی ایس پی میں جا کر استعفیٰ دے دیتے ہیں جس کا آپ کو بھی کوئی فائدہ نہیں ہوتا اس لیے ان کی شمولیت رکوائی جائے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: فاروق ستارنے اسٹیبلشمنٹ سے کہہ کر ہمارے ساتھ ملاقات کی: مصطفیٰ کمال
چیئرمین پی ایس پی نے کہا کہ ایم کیو ایم اس لسٹ کے ذریعے بلیک میلنگ کرتی ہے اس لیے ہم نے اس کا توڑ یہ نکالا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان سے اب جو بھی رکن پی ایس پی میں آتا ہے اس کا استعفیٰ نہیں دلواتے تاکہ ایم کیو ایم کی بلیک میلنگ ختم کی جاسکے۔

مزید :

قومی -