فاروق ستار کی دیگر رہنماﺅں کے ہمراہ یاد گار شہدا پر حاضری ،فاتحہ خوانی

فاروق ستار کی دیگر رہنماﺅں کے ہمراہ یاد گار شہدا پر حاضری ،فاتحہ خوانی
فاروق ستار کی دیگر رہنماﺅں کے ہمراہ یاد گار شہدا پر حاضری ،فاتحہ خوانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستارنے پارٹی رہنماوں کے ہمراہ یادگارشہداءپرحاضری دی اورفاتحہ خوانی بھی کی۔تفصیل کے مطابق فاروق ستار دیگر پارٹی رہنماﺅں وسیم اختر ،فیصل سبزواری اور کامران ٹیسوری سمیت دیگر رہنماﺅں اور کارکنان کے ہمراہ یاد گار شہدا پہنچے جہاں تالے کی چابی گم ہونے پرپرکارکنان تالہ توڑکراندرداخل ہوئے، راستے میں ایم کیو ایم رہنماو¿ں کا کارکنان کی جانب سے پھولوں سے استقبال کیا گیا،اس موقع پر مقتول ایم کیو ایم رہنما عمران فاروق کے والدین بھی فاروق ستار کے ساتھ موجود تھے۔
ایم کیوایم پاکستان کی یادگار شہدا پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ آج ایک سال کے بعد شہدا کوخراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پہنچ گئے، ایک بارپہلے بھی یہاں آنا چاہتے تھے اس وقت ہمیں آنے نہیں دیا گیا، شہدا کے لہو کے مقروض انکا قرض چکائیں گے، مہاجروں کی عزت وآبروکوبحال کریں گے۔انہوںنے کہا کہ شرپسندوں کو اپنی صفوں سے نکالیں گے، سیاسی الائنس کے دروازے آج بھی کھلے رکھیں ہیں، 5 نومبرکے جلسے کے بعد بڑاحوصلہ ملا، ہم صاف ستھری ایم کیوایم قائم کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں اور2018 میں مہاجروں کی عظمت لوٹائیں گے۔
فاروق ستارنے کہا کہ خطرات کے پیش نظرہماری موبلائزیشن کوروکاجارہا ہے، ہم نے یادگارشہدا ایم کیوایم جانے کے لیے انتظامیہ کودرخواست دی تھی، انتظامیہ نے بتایا کہ ہماری زندگیوں کو خطرات لاحق ہیں سوال یہ ہے کہ صرف ہماری زندگیوں کوہی خطرہ کیوں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ شہدا ہماری تحریک کا اہم حصہ ہیں، ایم کیوایم کے کارکنوں کو یادگارشہدا جانے کی اجازت نہیں دی گئی، سمجھ نہیں آرہا کہ ہمیں کیوں روکا جارہا ہے، صرف مجھے اوررابطہ کمیٹی کو جانے کی اجازت دی گئی ہے، ہمارے ساتھ پھر ظلم اور ناانصافی ہوئی ہے۔
مزید خبریں :”وسیم اختر کے بیٹے نے بزرگ مہاجر سے 6لاکھ روپے رشوت لی اور ۔۔۔“مصطفی کمال میئر کراچی کے بیٹے پر بڑا الزام لگا دیا

مزید :

قومی -