اگر چلتا کاروبار رک جائے تو مشکل دور کرنے کے لیے یہ وظیفہ پڑھیں

اگر چلتا کاروبار رک جائے تو مشکل دور کرنے کے لیے یہ وظیفہ پڑھیں
اگر چلتا کاروبار رک جائے تو مشکل دور کرنے کے لیے یہ وظیفہ پڑھیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اگر کسی کا چلتا ہوا کاروبار رک گیا ہو۔ سخت مندے کا شکار ہو۔ رزق میں کمی واقع ہوگئی ہو تو وہ یہ عمل کرے۔
ہر ماہ چاند کے مہینے کی پندرہویں شب کو دو رکعت نفل نماز اس طرح پڑھے کہ ہر رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد پندرہ پندرہ مرتبہ سورہ اخلاص اور بعد سلام ایک سومرتبہ درود پاک پڑھ کر رب تعالیٰ سے دعا مانگے, اس عمل کو معمول بنالینے سے بفضل باری تعالیٰ رزق میں کمی نہ ہوگی۔

خلق میں مقبولیت

چشم خلائق میں مقبول ہونے کے لئے یہ عمل کریں۔روزنامہ امت کے مطابق ہر نمازکے بعد باوضو حالت میں 51 مرتبہ سورہ اخلاص اور ایک ہزار مرتبہ یا احد پڑھنے کا معمول بنالے تو بفضل خدا سے مطلوبہ مقصد میں کامیابی ہوگی۔تمام خلق اس کی معتقد ہوگی اور سب اس کی اطاعات کریں گے۔ جہاں بھی جائے گا، لوگوں کے دلوں میں اپنے لئے محبت اور عزت پائے گا۔
ظالم حکمران سے بچاﺅ
اگر کوئی کسی ظالم حکمران کی طرف سے نقصان پہنچائے جانے کے ڈر سے روپوش ہوگیا اور حکومت کے کارندے اسے گرفتار کرنے کی غرض سے اس کی تلاش میں ہوں تو وہ یہ عمل کرے۔نماز فجر کے بعد یا نصف شب کو نماز تہجد کے وقت باوضو حالت میں قبلہ رخ بیٹھ کر 100 مرتبہ سورہ اخلاص پڑھے اور اس کے بعد سجدے میں سرر کھ کر 115 مرتبہ اللہ الصمد پڑھے۔
اس وظیفہ کی مداومت کرنے سے انشاءاللہ کبھی ظالم کے ہاتھوں گرفتار نہ ہوگا۔ خدا پاک اسے اپنی حفظ وامان میں رکھے گا۔
سفر بخیروخوبی انجام پائے
سفر میں جانے سے پہلے خیر و عافیت سے واپسی کے لیے یہ عمل کریں.سفر پر روانہ ہونے سے قبل دو رکعت نفل نماز اس طرح پڑھے کہ پہلی رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد ایک مرتبہ کافرون، اور دوسری میں سورہ فاتحہ کے بعد سورہ اخلاص پڑھے اور سلام پھیرنے کے بعد اکیس مرتبہ سورہ اخلاص پڑھ کر گیارہ مرتبہ درودپاک پڑھے اور رب تعالیٰ سے دعا مانگے۔ اس کے بعد اپنے گھر سے روانہ ہو۔اس کا سفر بفضل باری تعالیٰ بخیرو خوبی انجام پذیر ہوگا۔ کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے گا۔ اس کی غیر موجودگی میں اس کے گھر والے بھی امن وامان سے رہیں گے۔ روزنامہ امت کے مطابق جب مسافر گھر واپس آئے تو اسی طرح دو رکعت نفل نماز اداکرے اور پھر دعا مانگتے ہوئے رب تعالیٰ کا شکر ادا کرے۔

مزید :

روشن کرنیں -