پیپلزپارٹی کو ہماری اور ہمیں ان کی ضرورت ہے : گورنر سندھ عمران اسماعیل 

پیپلزپارٹی کو ہماری اور ہمیں ان کی ضرورت ہے : گورنر سندھ عمران اسماعیل 
پیپلزپارٹی کو ہماری اور ہمیں ان کی ضرورت ہے : گورنر سندھ عمران اسماعیل 

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) گورنر سندھ عمران اسما عیل نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کو ہماری اور ہمیں ان کی ضرورت ہے۔

نجی ٹی وی ’’ ہم نیوز ‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے عمرا ن اسماعیل کا کہناتھا کہ میر ی خواہش ہے کہ میں سندھ حکومت کے ساتھ مل کر کام کروں ،سندھ میں لوگ پیپلزپارٹی کو بھٹو کے نام پر ووٹ دیتے ہیں ، سب کو مل کر کام کرناچاہیے ورنہ عوام کا نقصا ن ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ کراچی میں پانی اور صفائی سنگین مسئلہ ہے۔پیپلزپارٹی کو ہماری اور ہمیں ان کی ضرورت ہے ، وزیراعلی سند ھ مراد علی شاہ سے بہتر کام کی توقع ہے کیونکہ وہ ایک تجربہ کار انسان ہیں۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی