پارٹی رکنیت کے خاتمے کے بعد ڈاکٹر فاروق ستار ایک اور بڑی مشکل میں پھنس گئے وزارت اوورسیز نے اہم فیصلہ کر لیا

پارٹی رکنیت کے خاتمے کے بعد ڈاکٹر فاروق ستار ایک اور بڑی مشکل میں پھنس گئے ...
پارٹی رکنیت کے خاتمے کے بعد ڈاکٹر فاروق ستار ایک اور بڑی مشکل میں پھنس گئے وزارت اوورسیز نے اہم فیصلہ کر لیا

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم پاکستان) کے سابق رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کے لئے ایک اور بڑی مشکل کھڑی ہو گئی ،فاروق ستار کے دور وزارت میں4 ہزار بوگس اور جعلی ڈگریوں پر بھرتیوں کا انکشاف ہونے کے بعد  وزارت اوورسیز نے معاملہ نیب کو بھیجنے کا فیصلہ کر لیا ہے، یاد  رہے کہ گزشتہ روز ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے بھی فاروق ستار کی پارٹی سے بنیادی رکنیت ختم کردی تھی۔

نجی ٹی وی’’ہم نیوز‘‘ کے مطابق ڈاکٹر فاروق ستار کے دور وزارت میں چار ہزار بوگس اور جعلی ڈگریوں پر بھرتیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ڈاکٹر فاروق ستار جب 2008 سے 2010 تک اوورسیز پاکستانیوں کے منصب وزارت پر تھے تو اس دوران یہ بھرتیاں ہوئیں۔ بیشتر ملازمین جعلی ڈگریوں پر بھرتی کیے گئے تھے، اس سلسلے میں وزارت اوورسیز نے معاملہ نیب کو بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ اس کے علاوہ بھرتی کیے گئے افراد کے خلاف کارروائی کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے،وزارت اوورسیز اس حوالے سے جلد ہی وائٹ پیپر بھی شائع کرے گی۔

مزید : قومی