پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز کا فیصلہ کن میچ آج کھیلا جائیگا

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز کا فیصلہ کن میچ آج کھیلا جائیگا
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز کا فیصلہ کن میچ آج کھیلا جائیگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کا آخری اور فیصلہ کن میچ آج کھیلا جائے گا۔دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز ایک ایک سے برابر ہے اور ٹرافی اپنے نام کرنے کےلئے آج کا میچ جیتنا لازمی ہوگا۔
سیریز کا فیصلہ کن میچ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستانی وقت کے مطابق شام 4 بجے شروع ہوگا، اس سے قبل سیریز کے دونوں میچز ابوظہبی کے شیخ زیدسٹیڈیم میں کھیلے گئے۔
سیریز کے فائنل کےلئے دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم کا انتخاب کیا گیا جہاں اب تک دونوں ٹیمیں ایک مرتبہ مدمقابل آئیں اور اس میں پاکستان نے کامیابی حاصل کی۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان اب تک 21 ون ڈے سیریز کھیلی جاچکی ہیں جس میں سے 13 کیویز اور 7 سیریز میں شاہینوں نے کامیابی حاصل کی۔
دوسرے ون ڈے میں زخمی ہونے والے قومی اوپنر امام الحق کی شمولیت آج کے میچ میں مشکوک ہے تاہم قومی ممکنہ ٹیم میں فخر زمان، بابراعظم، شعیب ملک، کپتان سرفراز احمد، شاداب خان، عماد وسیم، فہیم اشرف، شاہین شاہ آفریدی اور حسن علی شامل ہیں۔

مزید :

اہم خبریں -کھیل -