ایمپریس مارکیٹ کو پرانی شکل میں بحال کریں گے،میئر کراچی

ایمپریس مارکیٹ کو پرانی شکل میں بحال کریں گے،میئر کراچی
ایمپریس مارکیٹ کو پرانی شکل میں بحال کریں گے،میئر کراچی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ ایمپریس مارکیٹ کو پرانی شکل میں بحال کریں گے،پرانی عمارتیں شہر کا اثاثہ ہیں،انہیں بحال کریں گے،پرانے نقشے میں ایمپریس مارکیٹ کے چاروں طرف پارکس ہیں۔
تفصیلات کے مطابق میئر کراچی وسیم اختر نے ایمپریس مارکیٹ کا دورہ کیا اور تجاوزات کیخلاف آپریشن کا جائزہ لیا،اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے وسیم اختر نے کہا کہ میں اپنی ساری ٹیم اور تمام مدد کرنے والے اداروں کا شکر گزار ہوں،ان کا کہناتھا کہ فٹ پاتھ پر ہونے والی تجاوزات کو بھی صاف کیا جارہا ہے،یہ کارروائی 7 دن سے جاری تھی،پارک کی زمین پر پوری مارکیٹ بنائی گئی۔


میئر کراچی کا کہناتھا کہ آپریشن میں اگر کسی کا بورڈ ٹوٹا ہے تو غلطی سے ٹوٹا ہے، کے ایم سی نے30 سال پہلے یہ زمین دی تھی،ہم نے وہ 30 سال پرانا معاہدہ ختم کردیا ہے،وسیم اختر نے کہا کہ اب انشااللہ ہم اس زمین پر پارک بنائیں گے،سپریم کورٹ اور وزیر اعظم کی ہدایت پر کام کیا ہے، وزیر اعظم نے مجھے اسلام آباد میں کہا کہ یہ تجاوزات ختم کی جائیں۔میئر کراچی وسیم اخترنے کہا کہ ہم کسی کا کاروبار متاثر نہیں کرنا چاہتے،ایک کمیٹی بنائی گئی ہے،کوشش ہوگی کہ ان کو متبادل جگہ دی جائے،جو لوگ متاثر ہوئے ہیں ان کی ایک لسٹ بنائی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ صدر میں تجاوزات کےخلاف کارروائی میں کامیاب ہوئے ہیں، صدرسے تجاوزات ختم کرکے پارکس بنائیں گے،پرانی عمارتیں شہر کا اثاثہ ہیں،انہیں بحال کریں گے،خرم شیرزمان ابھی نئے ہیں،انہیں سیکھنے میں وقت لگے گا۔