جسٹس شوکت نے اپیل چیف جسٹس کے روبرو نہ لگانے کی درخواست دائر کر دی

جسٹس شوکت نے اپیل چیف جسٹس کے روبرو نہ لگانے کی درخواست دائر کر دی
جسٹس شوکت نے اپیل چیف جسٹس کے روبرو نہ لگانے کی درخواست دائر کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے اپیل چیف جسٹس ثاقب نثار کے روبرو نہ لگانے کی درخواست دائر کر دی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے سابق جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات کیخلاف اپیل چیف جسٹس ثاقب نثار کے روبرو نہ لگانے کی درخواست دائر کر دی۔
درخواست میں کہا گیا کہ چیف جسٹس ثاقب نثار سپریم جوڈیشل کونسل کے چیئرمین ہیں، رجسٹرار آفس کے اعتراضات کیخلاف اپیل چیف جسٹس کے سامنے لگ سکتی ہے جبکہ چیف جسٹس نے مجھے جج کے عہدے سے ہٹانے کی سفارش کی تھی، اس لئے انصاف کے تقاضوں کیلئے میری اپیل کو کسی دوسرے جج کے سامنے سماعت کیلئے لگایا جائے۔