سعودی عرب سے کتنے ارب ڈالر کب آئیں گے؟ وزیرخزانہ نے قوم کو خوشخبری سنادی

سعودی عرب سے کتنے ارب ڈالر کب آئیں گے؟ وزیرخزانہ نے قوم کو خوشخبری سنادی
سعودی عرب سے کتنے ارب ڈالر کب آئیں گے؟ وزیرخزانہ نے قوم کو خوشخبری سنادی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ویب ڈیسک) وفاقی وزیرخزانہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے قرض کے ٹارگٹ کا تعین نہیں ہوا البتہ سعودی عرب سے ایک ارب ڈالر ایک دو روز میں پاکستان آجائیں گے۔

اوورسیز چیمبر آف کامرس میں صنعت کاروں سے ملاقات کے بعد خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرخزانہ اسد عمر کا کہنا تھا کہ دبئی میں پاکستانیوں کی 4 ہزار غیر قانونی جائیدادوں اور دیگر ملکوں میں 97 ہزار پاکستانیوں کی پراپرٹیز کا پتا چلا ہے، ہنڈی اور دیگر رقم ترسیل کے طریقوں نے ملک میں تباہی مچائی، ہنڈی حوالے کی رقوم براہ راست دہشت گردی اور غیر قانونی سرگرمیوں میں استعمال ہوتی ہیں۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ پاکستانی معیشت کی بہتری کے لئے تمام اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، حکومت صنعتی پیداوار بڑھانے پر فوکس کررہی ہے اس سلسلے میں صنعتکاروں کے مسائل اور تجاویز بہت اہم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف سے قرض کے ٹارگٹ کا تعین نہیں ہوا اس پر کام ہو رہا ہے البتہ سعودی عرب سے ایک ارب ڈالر ایک دو روز میں پاکستان آجائیں گے۔