پیرس میں یوم اقبال کے حوالہ سے تقریب

پیرس میں یوم اقبال کے حوالہ سے تقریب
پیرس میں یوم اقبال کے حوالہ سے تقریب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پیرس (ایاز محمود ایاز) شاعرِ مشرق علامہ محمد اقبالؒ کا یوم ولادت پیرس میں بھی انتہائی عقیدت و احترام سے منایا گیا پروگرام کا اہتمام پاکستان پریس کلب پیرس نے کیا تھا ۔پروگرام کا آغاز باقاعدہ طور پر تلاوت کلام پاک اور نعتِ رسول مقبول سے کیا گیا جس کے بعد مقررین نے شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے افکار پر روشنی ڈالی 
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر پاکستان تحریک انصاف فرانس ذوالفقار جتالہ صدر پاکستان پریس کلب پیرس میاں محمد امجد سابق صدر وبانی پاکستان پریس کلب پیرس صاحبزادہ عتیق الرحمن نے علامہ محمد اقبال کے فلسفہ خودی اور انکی شاعری پہ روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ علامہ نے جو خواب دیکھا اسکی تعبیر پاکستان کی شکل میں سامنے آئی مگر ابھی اسکی تکمیل باقی ہے  ۔یومِ پاکستان کی اس تقریب میں تمام سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے نمائندوں نے شرکت کی آخر میں علامہ محمد اقبال کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور دعا کی گئی ۔